ویسے کھیل تماشے تو بہت سی قسموں کے ہیں جنہیں کھیل کر اپنا فارغ وقت بہتر گزارا جا سکتا ہے
اور صحت بھی بہت اچھی رہتی ہے مگر آجکل
جو محبت کے نام پر کھیل کھیلا جاتا ہے شاید ہی کسی اور چیز کے نام پر ایسا کھیل کھیلا جاتا ہو
اور جیسا کہ مشہور ہے"ہمارا اچھا مستقبل ہماری نو جوان نسل پر منحصرہے
اور کھیلوں میں تو ہم سر بلند ہی اپنی نو جوان نسل کے بل بوتے پہ ہیں
بھئی آخر کو یہ نوجوان ہی تو ہیں جو
بیڈمنٹن, ہاکی ,کرکٹ جیسے کھیلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام اونچا کیئے ہوئے ہیں
مگر قابل غور بات یہ ہے کہ ان مشہورکھیلوں کہ علاوہ ہماری نوجوان نسل محبت پیار عشق (پرانے زمانے کے مطابق جذبات اور احساسات)
نامی کھیل کو بھی بہت مہارت سے کھیلتی ہے
اور آجکل یہ کھیل مقبولیت کی اونچائیوں کو چھو رہا ہے
یہاں ایک چھو ٹی سی کہانی کے ذریعے وضاحت کی جاتی ہے
آجکل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے تو محبت جیسا پاک جذبہ بھی ان سوشل میڈیا ایپس کی نظر ہو گیا ہے
لڑکا لڑکی کی دوستی مشہور زمانہ ایپ فیسبک کی بدولت پروان چڑھی فیسبک پر دوستی ہوئی کچھ عرصے بعد دوستی محبت میں بدل گئی وٹس ایپ نمبرز کے تبادلے کے بعد ایک دو بار ملا قات ہوئ سال مہینے گزرتے گئے
لڑکی نے اصرار کیا کہ اب گھر والے شادی کا کہ رہے ہیں تم گھر بات کرو لڑکے نے ٹال مٹول کر کے بہلا دیا لڑکی کی شادی کہیں فکس ہونے کے چانسز بڑھے تو لڑکی نے اپنی محبت کے سامنے رونا دھونا شروع کیا جیسا کہ لڑکے واقف ہیں لڑکیاں جزباتی اور بیوقوف ہوتی ہیں. کیوں ؟
.....صحیح کہا نا
اب لڑکے کو نظر آرہا تھا معاملہ تو سیریس ہوتا جا رہا ٹال مٹول سے ٹلنے والا نہیں
لڑکی کو ملنے بلایا
سنو بھئ میں نے تمہیں پہلے دن ہی کہ دیا تھا شادی نہیں ہو سکتی میں اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف نہیں جا سکتا تم چپ چاپ شادی کرلو جہاں گھر والے کہیں
:لڑکی
مگر تم تو مجھسے پیار کرتے ہو میں بھی تمھارے علاوہ کسی کا نہیں سوچ سکتی پلیز ایسا مت کرو اپنے گھر بات کرو
لڑکا
کہ دیا نہ ایک بار نہیں ہو سکتی اور محبت کا مطلب یہ نہیں کہ شادی کر لو(تو اور کیا مطلب ہے کسی کو پتہ ہو ضرور کمنٹ کریں)
لڑکی
اور وہ سب کچھ جو ہمارے درمیان تھا وہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا
لڑکا
آجکل یہ سب عام ہے جب تم کسی اور کے ساتھ ہوگی اس کے ساتھ بھی ایڈجسٹ ہو جاؤ گی
لڑکی
نہیں یہ نہیں ہو سکتا پلیز مجھے ایسا مت سمجھو
لڑکا
ارے تم اتنی ہی پاک صاف تھی تو نہ کرتی بات مجھسے کیوں کرتی رہی
لڑکی
میں محبت کرتی ہوں تم سے پلیز مجھ ایسے مت چھوڑو
لڑکا
ارے جب پہلے دن ہی کہ دیا تھا تو تمہیں سمجھ آ جا نی چاہئے تھی نہ کرتی بات مجھ سے میں نے کب کہا تھا کرو
لڑکی
تم نے مجھے کہا تھا تم پیار کرتے ہو مجھ سے اب کیوں کر رہے ہو ایسا
لڑکا
کہ دیا تو کیا کروں میں اپنے گھر والوں کے سامنے برا بن جاؤں تمہاری خاطر جاؤ جان چھوڑو آئندہ کوئی رابطہ نہ کرنا مجھ سے ورنہ
اچھا نہیں ہوگا
یہاں یہ جج نہیں کرنا کہ لڑکا غلط تھا یا لڑکی مگر صرف یہ کہ جو یقین کرتا ہے وہی غلط ہوتا ہے آجکل کہ دور میں سب سے بڑا گناہ ہے کسی
کرنا Trust پہ
اور یہاں ایک بھروسے یقین کا قتل ہوتا ہے وہ یقین جو پھر کسی پر نہیں ہوتا
میرا مقصد کسی ایک جنس کو پوائنٹ آؤٹ کرنا نہیں ہے صرف یہ کہ محبت کہ نام پہ کسی کو اتنی دور لے جا کر مت چھوڑیں کہ موت کے سوا
کوئ رستہ ہی نہ بچے
لڑکا ہو یا لڑکی کسی سے اظہار مت کریں اگر اسکا ساتھ نہیں دے سکتے یہ ایک ایسا جزبہ ہے جس میں ایک انسان بنا کہے ہی اپنا حق سمجھتا ہے دوسرے پر اگر آپ محظ وقت گزاری کے لیۓ کسی کے ساتھ چلے ہیں کہ کسی موڑ پہ جا کے چھوڑ دیں گے تو معاف کیجیۓ گا آپ تو کتے سے بھی بدتر ہیں
جب ساتھ نہیں دے سکتے تو اعتراف محبت بھی مت کریں کم از کم اپنی نہیں تو لفط محبت کی توہین مت کروائیں
نبھانا فقط کچھ ہی لوگوں کو آتا ہے
بہت آسان ہے کہنا مجھے تم سے محبت ہے
از قلم
ا. ق
Great effort.. bht khob 👏👌👌
ReplyDelete